رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا پاکستان) کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیا۔ جس میں ضلع ساہیوال سمیت پاکپتن، اوکاڑہ ،دیپالپور، عارف والا، چیچہ وطنی، رینالہ خورد سے آئے ہوئے قائدین اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی ۔ جلسہ کی قیادت اگیگا اور مختلف ملازمین تنظیموں کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی جن میں رحمان باجوہ (چیف کوآرڈینیٹر اگیگا پاکستان)، ذوالقرنین ملک (چیئرمین PERSA پنجاب / وائس چیئرمین اگیگا پنجاب)، قاضی محمد عمران (مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید پنجاب)، ڈاکٹر موسیٰ عابد جتوئی (مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید پنجاب)، سردار فیضان خالد ڈوگر (چیف آرگنائزر پی ٹی یو عباسی شہید ساہیوال)، حاجی سلیم اختر (چیئرمین ایپکا)، خورشید طور (صدر ایپکا) اور طارق عباس (جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین ساہیوال) شامل ہیں۔ قائدین نے ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کیا۔ضلع ساہیوال سے جن رہنماؤں اور ممبران نے خصوصی شرکت کی ہے ان میں رائے طاہر کھرل، میاں ضیاء احمد، مہر راشد نوید سپراء، رائے مظہر بشیرا، رائے امتیاز کلیرا، ذیشان بلوچ، ذوالفقار علی ذاکر، محمد فاروق اظہر، ڈاکٹر اشفاق احمد، شہزاد احمد، ڈاکٹر سعید احمد جتوئی، رضوان گجر اور ملک صابر حسین کھوکھر سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں۔راولپنڈی سے عمر فاروق (سیکرٹری اطلاعات پنجاب) کی شرکت خصوصی طور پر قابلِ ذکر ہے۔خواتین ملازمین کی بھی اس احتجاجی جلسہ میں نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی۔ صائمہ عباس، نصرت سعید، فرحت نوید اور مس رضیہ سمیت ضلع ساہیوال کے مختلف سکولوں کی خواتین اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔