ملک خالی ہونے لگا:سال 2025 میں 7 لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانیوں کا بیرون ممالک جانے ،93 ہزارکو آف لوڈ کرنے کا انکشاف

نوائے وقت ، ڈان انوسٹی گیشن سیل

اسلام آباد:بیرون ملک روزگار کیلیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے اور سال 2025 میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار اور 499 پاکستانی روزگار کیلیے بیرون ملک گئے۔

وزارت اوور سیز پاکستان کے مطابق گزشتہ سال بیرون ملک بجھوائے جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ سال 2025 ء میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 افراد بیرون ِملک ملازمت کیلیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق سال 2025 ء میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور ترسیلات زر 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *