رانا بیورو چیف نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ
ساہیوال: امیر تنظیم اسلامی پاکستان شیجا ع الدین شیخ نے ساہیوال کا دعوتی دورہ کیا۔ ڈسٹرک بار میں وکلاء سے قرآن حکیم کے عنوان پر خطاب کیا ۔ انہوں نے اس پر زور دیا کہ قرآن مجید کے چھوڑنے کی وجہ سے آج مسلمان ذلت اور رسوائی کا شکارہیں۔ اگر ہم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہیتے ہیں تو ہمیں قرآن مجید کو مضبوطی سے تھامنا ہو گا اور آخرت نجات کا ذریعہ بھی قرآن سنت پر عمل کرنے میں موجود ہیں ۔ بعد ازاں امیر تنظیم پاکستان شجاع الدین نے وکلاء کے سوالوں کے جواب دییے. دوپہر کو مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام سے مقامی ہوٹل میں ملاقات میں مسلمانوں کو در پیش مسائل پر باہمی گفتگو ہو ئی اس دوران ایران اسرائیل جنگ اور آرمی چیف دورہ امریکہ پر بھی بات ہوئی ۔ اس کے بعد نجی ھال میں کلمہ طیبہ اور اس کے تقاضوں کے موضوع پر عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ قرآن سننت کی روشنی میں کلمہ طیبہ مفہوم بیان کیا۔