شیر کا لاہوری فیملی پر حملہ، زخمی دو بچوں اور ایک عورت کی حالت تشویشناک ،پنجاب میں شیر رکھنے پر پابندی کا اعلان

حزیفہ جمشید ، شہزادہ عالمگیربیروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

لاہور: شیر کا لاہوری فیملی پر حملہ، زخمی دو بچوں اور ایک عورت کی حالت تشویشناک ،پنجاب میں شیر رکھنے پر پابندی کا اعلان ۔شہریوں پر حملہ، پنجاب میں شیر رکھنے پر پابندی کا اعلان
ڈی جی وائلڈ لائف مبین الٰہی کے مطابق صوبے بھر میں شیر رکھنے کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اب مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک فارم ہاؤس سے فرار ہونے والے شیر نے شہریوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبے بھر میں پالتو شیر رکھنے پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے۔

زخمیوں میں تین بہن بھائی پانچ سالہ اذان، سات سالہ زویا اور 20 سالہ ثمینہ شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب مبین الہٰی نے تصدیق کی کہ فارم ہاؤس میں موجود شیر غیر قانونی اور بغیر اجازت کے رکھا گیا تھا۔

اس پر شیر کے مالک ملک اعظم کو گرفتار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے سربراہ محمد قیصر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’شیر کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی مشترکہ کارروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *