رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان خان نے کہا ہے کہ جرائم کی موثر روک تھام اور انصاف کی جلد فراہمی کیلئے پولیس اور پراسیکیوشن کا مضبوط باہمی رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تفتیشی افسران زیر التواء مقدمات 173 ض ف کی رپورٹس جلد از جلد پراسیکیوشن میں فوری جمع کروائیں تاکہ عدالت کو بھجوائی جا سکیں۔وہ یہاں اپنے دفترمیں زیر التواء مقدمات کے حوالہ سے اجلاس میں ہدایات دے رہے تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا انعام خان منج اور ڈی ایس پی لیگل عمر درازبھی موجود تھے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ پینڈنگ روڈ ہائے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ساہیوال پولیس مقدمات کی شفاف تفتیش ٗ بروقت چالان اور عدالتوں سے موثر رابطے کے ذریعے قانون کی عملداری کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا انعام خان منج نے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا اور مقدمات کی بہتر پیروی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔