رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کا اچانک دورہ،جنرل ایمرجنسی، بلڈ بنک، سرجیکل ایمرجنسی، میڈیکل ایمرجنسی، آرتھو پیڈک وارڈ اور میڈسن سٹور کا تفصیلی معائنہ۔
مریضوں سے ملاقات بھی کی اور مفت ادویات کی فراہمی بارے معلومات لیں مریضوں کے لواحقین سے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے بارے بھی معلومات حاصل کیں۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ اسپتال آنے والے ہر مریض کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے،ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت۔ پنجاب حکومت فوکس مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات کی فراہمی پر ہے۔ مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر نے عملے کو مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ہسپتال کی صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
او پی ڈی میں سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے ۔ایم ایس کو ہدایت
انتظامیہ صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔