لیڈی رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور:غریب کی عزت تو محفوظ رہنے دو:حنا پرویز بٹ’لاؤ لشکر کے ساتھ‘ زیادتی کا شکار خواتین کے گھروں کے دورے کرنے لگیں ،ویڈو اپ لورڈ کرکے متاثرہ خاندانوں کی شناخت ظاہرکرنے لگیں۔ پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ کی جانب سے زیادتی کا شکار خواتین کے گھروں کے دوروں اور ان سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
ان ویڈیوز میں بعض اوقات متاثرہ خواتین کے گھر، محلے اور اہل علاقہ دکھائی دیتے ہیں جبکہ ایکس اکاؤنٹ پر شہر اور علاقے کا ذکر بھی کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ عمل متاثرہ خواتین اور ان کے خاندان کی شناخت ظاہر کرنے کے مترادف ہے جو نہ صرف غیراخلاقی بلکہ قانونی طور پر بھی قابل اعتراض ہے۔