رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت حالیہ شدید بارشوں کے بعد پانی کی نکاسی پر خصوصی جائزہ اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، محمد ڈاکٹر نے شرکت کی ۔ضلع اوکاڑہ میں 15 اور 16 جولائی کو ریکارڈ 335 ملی میٹر بارش برسی جس سے ضلع کے مختلف دیہاتوں سے پانی کا اخراج تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکھراوا ڈرین اور سکھ بیاس ڈرین مختلف مقامات سے اوور فلو ہونے کی وجہ سے دونوں ڈرینز سے بارش کا پانی ملحقہ دیہات میں بھی داخل ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام پانی کے اخراج میں مزید چار روز لگیں گے۔ دونوں ڈرینز کے اوور فلو سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ زمینداروں کی طرف سے اپنے کھیتوں سے مٹی نکالنے سے بھی پانی کھڑا ہوا۔ قطب شاہانہ پل پر دریائے راوی میں بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور نافذ دفعہ 144 کے دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانا سختی سے منع ہے۔ انہوں نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ جہاں ضروری ہو ریسکیو 1122 کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز دیہاتوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کی خود مانیٹرنگ کریں۔