ڈان ٹی وی کے رانا وحید ، علمدار حسین زیدی نے ہار پہنا کراستقبال کیا، عمران چوہان، ملک محبوب عالم، عمیر کھرل اور محمد واصف بھی موجود
رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:جشن ازادی کے سلسلہ میں راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹی بی ہسپتال میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر میاں بابر صغیر انجم، رانا وحید بیوروچیف ٹی وی، کرائم رپورٹر ڈان ٹی وی علمدار زیدی ، عمران چوہان، ملک محبوب عالم، عمیر کھرل اور محمد واصف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا ۔ بابر صغیر انجم نےپاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ وطن کی آبیاری، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاک فوج، پولیس، اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران و جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم سب یکجا ہو کر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں، جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک و قوم کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ملک سے الودگی ختم کرنے کے لیے ہم سب کو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا چاہیے تاکہ ملک سے گرد و غبار کا خاتمہ ہو سکے۔ راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن چیئرمین چودری صغیر انجم کی سربراہی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور سینکڑوں پودے لگائے گی، جس کا آج سے ہم نے آغاز کر دیا ہے۔ اس سے قبل میاں بابر صغیر انجم کا رانا وحید بیوروچیف ڈان ٹی وی، علمدار حسین زیدی کرائم رپورٹرڈان ٹی وی نے ان کا استقبال کیا اور ہار پہنائے۔