تھانہ ڈیرہ رحیم میں 14 روزہ معصوم بچی قتل ،ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان کا نوٹس ، جائے وقوعہ کا وز ٹ

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال : تھانہ ڈیرہ رحیم کے علاقہ 108/9-Lکے علاقہ میں 14روزہ معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کرنے کے واقعہ پر ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل راؤ سین تاج رئیسانی کے ہمراہ جائے وقوعہ کاوزٹ کیا ۔ جائے وقوعہ پر موجود شواہد اور حقائق کا باریک بینی سے جائزہ لیا ۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مقدمہ کی تفتیش ہر پہلو سے شفاف، غیرجانبدارانہ اور میرٹ پر کی جائے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرارِ واقعی سزا دلائی جا سکے۔ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ معصوم بچے کا قتل انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ برداشت جرم ہے۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم کو ہدایت دی کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *