رپورٹ و تصاویر بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے بونیر سیلاب شہدا کے لواحقین کو معاوضوں کی فراہمی شروع کردی.
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان نے بیشونئی میں شہدا کے ورثا کو معاوضے کے چیکس تقسیم کئے ۔
صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کے اعلان کے مطابق فی شہید 20لاکھ روپے معاوضہ دیا جارہا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق ضلع میں سیلاب سے 218 تصدیق شدہ اموات واقع ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ منگل شام 5بجے تک تمام شہدا کے ورثا کو معاوضے کی رقوم فراہم کردی جائیں گی۔