زین طاہر چودھری نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔29 صفر المظفر کو ساہیوال شہر میں ہونے والے مرکزی جلوس کے لیے ساہیوال پولیس کے 5 گزٹڈ افسران، 9 ایس ایچ اوز، 67 اپر سب آرڈیننٹ، لیڈی کانسٹیبلان سمیت 300 کے قریب لوئر سب آرڈیننٹ، ایلیٹ فورس کی 3 ٹیمیں اور ٹریفک پولیس کے 71 سے زائد اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اسی طرح 30 صفر المظفر کو چیچہ وطنی شہر میں منعقد ہونے والے مرکزی جلوس کے لیے 3 گزٹڈ افسران، 5 ایس ایچ اوز، 35 اپر سب آرڈیننٹ، لیڈی کانسٹیبلان سمیت 150 کے قریب لوئر سب آرڈیننٹ، ایلیٹ فورس کی 2 ٹیمیں اور ٹریفک پولیس کے 34 سے زائد اہلکاران کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور پارکنگ انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔