Nawa-i-waqt Exclusive:ساہیوال انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی کا آپریشن آئندہ ماہ شروع : اینجیوگرافی ، بائی پاس آپریشن اور اینجیو پلاسٹی کی تمام سہولیات موجود ہوں گی،ایم ایس الیاس انجم کی ڈان ٹی وی یو کے سے خصوصی گفتگو

انٹرویو: رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ساہیوال انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی کا قیام ساہیوال کی عوام کے لیے نعمت سے کم نہیں۔ آئندہ ماہ وزیراعلی پنجاب انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کریں گی ۔ اس کا معیار لاہور اور اسلام اباد سے کم نہیں ہوگا ۔ ساہیوال میں سینیئر اورماہر پروفیسر تعینات کر دیے گئے ہیں ۔ ساہیوال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دل کی اوپن سرجری کی جائے گی۔ یہ بات ایم ایس ساہیوال انسٹیٹیوٹ اف کیڈیالوجی الیاس انجم نے
برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن ، اوکے ٹی وی اورڈان ٹی وی یو کے کے بیورو چیف رانا وحید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انشاء اللہ تعالی اللہ کے فضل و کرم سے بہت جلد ساہیوال میں اینجیوگرافی ، بائی پاس آپریشن اور اینجیو پلاسٹی کی تمام سہولیات موجود ہوں گی اور کی ہول سرجری دل کا بائی پاس بھی کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر الیاس انجم نے مزید کہا کہ تمام مشینری کو تیزی سے انسٹال کیا جا رہا ہے اور جلد ہی بقایا مشینری اور سٹاف بھی مکمل کر لیاجائے گا۔ ساہیوال میں سی ٹی اینجو اور دل کے علاج کے لیے جدید مشینری کو بھی نصب کیا جائے گا۔ ساہیوال کی عوام کو لاہور یا ملتان جانے کی ضرورت نہیں ۔اس موقع پرانچارج گردہ وارڈ پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ چیئرمین پریس کلب ساہیوال عزیز الحق رانا وحید ملک محمد عرفان ٹیپو سلطان کاشف مشتاق بھٹی چوہدری نجیب احمد اور شریف مغل بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر الیاس انجم نے کارڈیالوجی وارڈ کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *