Nawa-i-waqt Exclusive: سیلاب سے متا ثرہ لوگوں کے لئے صحت کی مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال

ضلع بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چار فلڈ ریلیف کیمپ قائم ،کیمپوں میں ادویات اور ڈاکٹر ہما وقت موجود، ڈاکٹر ید اللہ کی ڈان ٹی وی سے خصوصی گفتگو

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:ضلع بھر میں سیلاب سے متا ثرہ لوگوں کے لئے صحت کی مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔یہ بات ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ڈاکٹر ید اللہ نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن ، اوکے ٹی وی اورڈان ٹی وی یو کے سمیت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چار فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ ان کیمپوں میں ادویات اور ڈاکٹر ہما وقت موجود ہیں۔ ان کیمپوں میں سانپ اور کتوں کی ویکسین بھی موجود ہے۔ سیلاب کے پانی سے متاثرین لوگوں کو صحت کی سہولیات ساہیوال محکمہ صحت ان مشکل حالات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ کی واضح ہدایت ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، اور کسی کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ متاثرین کو علاج، ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سیلاب سے بیماری میں زیادہ متاثرہ ہونے والے افراد کو فوری ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔ جہاں پر ایمر جنسی وارڈ بنا دیا گیا ہے جہاں ان کو صحت کی تمام سہولیات میسر ہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *