موبائل لوکیشن کی معلومات 500 روپے ، موبائل ڈیٹا ریکارڈ 2 ہزار روپے اور بیرون ملک سفر کی تفصیلات 5 ہزار روپے میں حاصل کریں
فروخت کے لیے دستیاب ڈیٹا میں موبائل سم مالکان کے پتے، کال ریکارڈز، قومی شناختی کارڈ کی نقول اور بیرون ملک سفر کی تفصیلات شامل
سٹاف رپورٹرنوائے وقت ،ڈان ٹی وی ،اوکے ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:عوام کی حفاظت کا دعوی کرنے والے حکمران خود غیر محفوظ ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی، متعدد وزراء ، اعلیٰ حکام کا ذاتی ، لاکھوں افراد کا حساس ڈیٹا لیک ہو گیا،جس کی گوگل پر فروخت جاری ہے۔
وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام سمیت لاکھوں پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا لیک ہو کر آن لائن فروخت ہو رہا ہے۔
موبائل لوکیشن کی معلومات 500 روپے میں، موبائل ڈیٹا ریکارڈ 2 ہزار روپے میں اور بیرون ملک سفر کی تفصیلات 5 ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
فروخت کے لیے دستیاب ڈیٹا میں موبائل سم مالکان کے پتے، کال ریکارڈز، قومی شناختی کارڈ کی نقول اور بیرون ملک سفر کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ ریکارڈ وفاقی وزراء سے لے کر پی ٹی اے کے ترجمانوں تک اور مختلف سرکاری اداروں کے اہلکاروں تک پھیلا ہوا ہے۔
وزیر داخلہ محسن حسن نقوی نے موبائل سم کارڈز کے ڈیٹا لیک کی خبروں پر فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔