ساہیوال کی تر قی کے لئے اربوں روپے کے تر قیاتی فنڈز کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم اور کسانوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی تو جہ ہے، ایم پی اے
ٹیچنگ ہسپتال کافی بہتر، میں جب ایم پی اے بنا تو میں نے دو میجر پلانٹس کی کی مشینری لگوائی، ایم پی اے ملک قاسم ندیم کا ڈان ٹی وی کو خصوصی انٹرویو
انٹرویو:رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال ایم پی اے ملک قاسم ندیم نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے۔
برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن،اوکے ٹی وی یوکے اورڈان ٹی وی (یو کے) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ
ساہیوال کی تر قی کے لئے اربوں روپے کے تر قیاتی فنڈز کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم اور کسانوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی تو جہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کی بنیادی ضرورت ہے ۔بڑی محنت سے ملک ندیم کامران نے اپنے دور حکومت میں میاں محمد نواز شریف سے اپ ڈیٹ کروایا اور اب ٹیچنگ ہسپتال کی فسیلٹی کافی بہتر ہوگئیں۔ میں جب ایم پی اے بنا تو میں نے کچھ ڈسٹربنس دیکھی جس میں دو میجر پلانٹ کی میں نے نشاندہی کی۔ ایک سی ایس ایس ٹی پلانٹ ایک لانڈری پلانٹ جو کہ عرصہ دراز سے وجود میں تو آگیا تھا لیکن اس کی مشینری پوری نہ ہونے کی وجہ سے فسیلٹی موجود نہ تھی۔ جب میرے علم میں یہ بات آئی تو میں نے تب یہ بات سیکرٹریٹ،وزیر اعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کی ایک کمیٹی اس میں بات کی تو فوری ایکشن ہوا۔ مجھے خوشی ہے میرا یہ پوائینٹ ٹریس کرنے سے مشینری بھی پوری ہوئی اور اس کی فسیلٹی ہسپتال میں شروع ہو جائے گی۔اس معاملے پر دو الگ الگ اعلیٰ سطحی کمیٹیاں قائم ہو چکی ہیں جو تعین کریں گی اس کے مطابق ملازمین اور ٹھیکیدار اور دیگر اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔