ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمن خان کے ہاتھوں ٹریفک پولیس کی بلڈنگ کا افتتاح

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ,ڈان ٹی وی

‏ساہیوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمن خان نے ٹریفک پولیس آفس ساہیوال نیو بلڈنگ چالان برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال مرزا تنویر بیگ، انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر خضر حیات انجم اور انچارج چالان برانچ رانامحمد عارف ٹریفک وارڈن بھی موجود تھے۔ ڈی پی او ساہیوال نے چالان برانچ کے قیام کو ایک مثبت اور عوامی فلاح کا قدم قرار دیا، جس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک سے متعلقہ امور میں سہولت فراہم کرنا اور نظام کو مؤثر بنانا ہے۔ انہوں نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں مزید بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *