وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکا عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو پشاور میں تاریخی عوامی جلسے کا اعلان

بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

راولپنڈی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک مزید تیز کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 27 ستمبر کو پشاور میں تاریخی عوامی جلسہ ہوگا۔
علی امین گنڈا پور نے جیل میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے والوں سے متعلق کہا کہ مختلف لوگ اپنی اپنی رائے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی نیت پر شک نہیں، مگر اسٹیبلشمنٹ کی نیت پر پورا شک ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کو پارٹی میں تقسیم فائدہ پہنچاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *