محمد ارشد بھٹی بیورو چیف نوائے وقت، ڈان ٹی وی
جلال پور پیرووال : سیلاب سے متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم صدر میاں بابر صغیر اور چوہدری منیر متاثرہ خاندانوں کے خیموں میں پہنچ گئے۔ ان خیموں کا اہتمام پاکستان مرکزی مسلم لیگ کر رہی ہے اس موقع پر چوہدری بابر صغیر ارشد نواب اور چوہدری منیر کی اپیل۔ بے گھر، بے آسرا خاندان ہماری توجہ کے منتظر
سیلاب نے جلالپور پیر والا کے درجنوں خاندانوں کو بے گھر اور بے آسرا کر دیا ہے۔ اپنی آنکھوں سے یہ کربناک مناظر دیکھے کہ معصوم بچے بھوک اور بیماری سے تڑپ رہے ہیں، مائیں آنسوؤں کے ساتھ دعائیں مانگ رہی ہیں اور بزرگ بے بسی کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ایسے مشکل وقت میں یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ان خاندانوں کا سہارا بنیں اور انسانیت کا حق ادا کریں۔اس موقع پر ارشد نواب میاں بابر صغیر انجم اور چوہدری منیر نے خیموں میں جا کر ہر خاندان میں پانچ پانچ ہزار نقدی تقسیم کی۔