ناجائز منافع خوری کے خلاف مختلف علاقوں میں چھاپے، مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ,ڈان ٹی وی

ساہیوال:ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی خصوصی ہدایت پر ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او پیرا فورس نعمان قیصر نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔ کارروائی کے دوران چینی، سبزیوں اور روٹی سمیت مختلف بنیادی ضروریات کی اشیاء کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت پر مجموعی طور پر 33 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ یہ کارروائیاں دیپالپور بازار، مزدور پلی، 86/6-R اور مڈھالی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں، جہاں پیرا فورس نے موقع پر ریٹ لسٹوں کا تقابلی جائزہ لیا اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری چالان اور جرمانے کیے۔ ایس ڈی او پیرا نعمان قیصر کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی مہنگائی کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ گورنمنٹ ریٹس پر سختی سے عمل کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کارروائی کو سراہتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھا جائے گا تاکہ عام شہریوں کو ریلیف دیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *