سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مبینہ ملاقات سے متعلق جعلی ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
درج کی گئی ایف آئی آر میں سائبر کرائم ایکٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمہ نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلایا۔