آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ، پولیس کارکردگی اور جرائم کی صورتحال کا جائزہ۔

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ڈی پی او آفس ساہیوال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ پولیس کارکردگی اور جرائم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ۔
آر پی او ساہیوال کا ڈی پی او آفس میں محمد عثمان ٹیپو نے ویلکم کیا۔ اجلاس میں ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو سمیت ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال فاروق انور سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انچارج انویسٹی گیشن ، آفس کے انچارج برانچز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ضلع میں جرائم کی مجموعی صورتحال، مقدمات کی تفتیش، سنگین جرائم کی روک تھام، اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیااور ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے آر پی او کو ضلع بھر کے انتظامات سے آگاہ کی۔ آر پی او محبوب رشید نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں، عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو ترجیح دی جائے۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے بریفنگ کے دوران ضلع میں جرائم کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، اور تھانہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔آر پی اوساہیوال محبوب رشید نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *