ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپوکا فوری انصاف کے لیے روزانہ کھلی کچہریاں

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:ساہیوال کی عوام کو فوری انصاف اور دادرسی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع کر دیا گیا ہے اور کھلی کچہریوں ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل سے ڈی پی او ساہیوال کو آگاہ کیا۔ جنہیں ڈی پی اوساہیوال نے خود سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈی پی اوساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف ازالہ پولیس کا بنیادی فریضہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈی پی اوساہیوال نے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے مقدمات پر میرٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی بھی شکایت کے ازالے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *