’نمائش کے دوسرے دن ایک غیرملکی وفد پاکستانی پویلین پر آیا، جس کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اسرائیل سے تھا‘،پاکستانی وزیر سردار یاسر الیاس خان
ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ،ڈائریکٹرنیوز ڈان ٹی وی
لندن: وزیراعظم شہباز کے معاون خصوصی کی لندن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کا انکشاف ۔ برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع
ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئرایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن کے ایڈیٹرانچیف ، اوکے ٹی وی اور ڈان ٹی وی کے ڈائریکٹرنیوزڈاکٹر اختر گلفام تصویروں کی صورت میں ثبوت سامنے لے آئے۔۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے معاونِ خصوصی برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے لندن میں جاری عالمی سیاحتی نمائش کے دوران اسرائیلی وفد سے مبینہ ملاقات کی۔
جمعے کو ان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر گذشتہ شب سے متعدد گمراہ کن دعوے گردش کر رہے تھے جن میں کہا جا رہا تھا کہ معاون خصوصی نے کسی اسرائیلی وزیر یا سرکاری نمائندے سے ملاقات کی ہے۔
معاون خصوصی نے واضح کیا کہ یہ تمام خبریں حقائق کے برخلاف اور من گھڑت ہیں۔
’نمائش کے دوسرے دن ایک غیرملکی وفد پاکستانی پویلین پر آیا، جس کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اسرائیل سے تھا۔‘
سردار یاسر الیاس کے مطابق اس دوران صرف ’رسمی مصافحہ، خیرمقدمی جملے اور معلوماتی تعارف‘ ہوا، جو عالمی سفارتی آداب اور نمائش کے ضابطۂ اخلاق کا لازمی حصہ ہے۔ اسے کسی قسم کی ملاقات یا سیاسی رابطہ قرار دینا سراسر غیرذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی نمائشوں میں مختلف ممالک کے وفود بلا امتیاز پویلینز کا دورہ کرتے ہیں اور میزبان ٹیم ہر مہمان کو پروٹوکول کے مطابق خوش آمدید کہتی ہے۔
’اس عمل کو کسی سیاسی ملاقات یا حکومتی پالیسی میں تبدیلی کے طور پر پیش کرنا بدنیتی ہے۔‘
سردار یاسر الیاس نے کہا کہ اسرائیلی وفد نے پویلین کے دورے کی چند تصاویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیں، جنہیں پاکستان میں بعض عناصر نے توڑ مروڑ کر پیش کیا اور جھوٹی کہانی گھڑ کر حکومتی بیانیے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔