نوائے وقت نیوز،ڈان ٹی وی رپورٹ
برمنگھم: ارشد شریف شہید اور ان کی والدہ مرحومہ کی یاد میں ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا اہتمام لندن کے معروف جنرلسٹ نقیب راجہ نے لندن اور برمنگھم کے صحافیوں کے تعاون سے کیا ہے۔
اس پروگرام میں پاکستان کے ممتاز صحافی عمران ریاض خان اور صابر شاکر بطورِ خصوصی مہمان شریک ہوں گے۔
اس نشست میں پاکستان میں انسانی حقوق، آزادیٔ اظہار، ظلم و زیادتیوں اور عدل و انصاف جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔
پروگرام 22 نومبر کو شام 6 بجے تا 9 بجے،ریجن پاک روڈ، برمنگھم(B10 0QP) میں منعقد ہوگا۔شرکت مفت ہے۔