منہاج القرآن سینٹر لندن میں “موجودہ اور آنے والی نسلوں کی کردار سازی “پر مزاکرہ

رپورٹ و تصاویر: راجہ طارق محمود خان

لندن:منہاج القرآن سینٹر لندن میں ایک اجتماع کا قیام کیا گیا جس کا موضوع موجودہ اور آنے والی نسلوں کی کردار سازی تھا۔

معروف دی ریڈ فاؤنڈیشن کے بانی سردار محمود احمد جوکہ موجودہ کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں کا کہنا تھا کہ ہم کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سعادت سے پاکستان کے دوسرے شہروں کے علاوہ آزاد کشمیر میں حکومت کے ساتھ مل کر تعلیم اور بل حصوص تربیت پر کام کر رہے ہیں جوکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے نہایت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت کی جو کمی ہے اس کو کیسے دور کیا جا سکتا ہے اس پر ہم نے آزاد کشمیر میں ایک ماڈل بنایا ہے جس کو حکومت نے بھی اختیار کر لیا ہے آج میں آپ کو اس سے آگاہ کرو گا اور پھر ہم یہ سوچیں گے کہ ہم ایک جگہ پر تعلیم کے ساتھ تربیت کو ایک ماڈل کے طور پر کامیاب کر لیں تو پھر اس کو پورے ملک میں لے جانے میں آسانی ہوگی۔ہم نے پورے معاشرے کو تبدیل کرنے کے لئے سوچنا ہے اس کیلئے جب تک سو فیصد اداروں کے اندر کوئی چیز چلی نہیں جاتی تب تک تبدیلی نہ آئے گی یہی ہمارا مقصد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 1994 میں ریڈ فاؤنڈیشن کی بنیاد ایک استاد اور 25 بچوں کے ساتھ میں نے رکھی جبکہ آج آزاد کشمیر میں چار سو تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ پچیس ہزار شاگرد زیر تعلیم اور اساتذہ کی تعداد چھ ہزار ہے جبکہ بیس سال کے عرصے تک میں اس ادارے کا چیرمین اور سی ای او رہنے کے بعد ریٹائرمنٹ لی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے ریڈ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تو میرا خیال تھا کہ تعلیم ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن وقت کے ساتھ سوچ میں تبدیلی آئی کہ تعلیم سے بڑا مسئلہ تربیت کا بحران ہے۔
اس کے علاوہ چوہدری دلپذیر اور قاری محمود الحسن فِراشوی نے بھی خطاب کیا جبکہ دیگر شرکت کرنے والے افراد میں شامل مہمانِ خصوصی: سردار محمود احمد (معروف بانی ریڈ فاؤنڈیشن)،کبیر صابر (سابقہ ٹوری مشیر اور پارلیمانی امیدوار)،پروفیسر ظفر ایڈووکیٹ،چوہدری صابر حسین،عامر خان،عادل ملک،چوہدری راشد احمد،شفیق حسین،راجہ نجابت بھٹی،قاری محمود الحسن فِراشوی،چوہدری افضل محمود،چوہدری دل پذیر،چوہدری طاہر محمود،خالد اقبال ملک،کونسلر معروف حسین شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *