دیار غیر میں مقیم لیگی کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، مریم نواز

قمر ریاض خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے وزیراعلیٰ پنجاب کی گفتگو

رپورٹ: محمد الیاس قادری

روم: پاکستان میں مختصر قیام کیلئے اٹلی سے آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے کوآرڈینٹر قمر ریاض خاں نے چوھدری عبدالرحمان، مہر غضنفر علی اور محمد عبداللہ خان کے ہمراہ چیف منسٹر ہاوس لاہور میں پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز شریف سے ملاقات کی، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے وفد کے سربراہ قمر ریاض خاں کی پارٹی کے لیے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے مخلص ساتھی مسلم لیگ نون اور میاں محمد نواز شریف کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *