عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے زیر اہتمام مجوزہ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرل بل 2025 کے بارے آل پارٹیز کانفرنس

محمد ناصر غلزئی ،بیوروچیف نوائے وقت / ڈان ٹی وی

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے زیر اہتمام مجوزہ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرل بل 2025 کے بارے آل پارٹیز کانفرنس باجا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوئی جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ارباب طاہر خان جنرل سیکرٹری غضنفر خان جماعت اسلامی سے حافظ حشمت خان پاکستان پیپلز پارٹی سے رضا اللہ خان جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا مسکین شاہ جنرل سیکرٹری مولانا احمد علی درویش قومی وطن پارٹی کے ملک محمد سلیم چمکنی عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی ثاقب اللہ خان چمکنی رفاقت شاہ ارباب اللہ یار خان ملک رحمن اللہ سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں وکلا اور سرحد چیمبر اف کامرس کے صدر فضل مقیم خان نے بھی شرکت کی مقررین نے کہا کہ ایں ترمیم کے بعد اس قسم کے ایکٹ کا انا صوبے کے حقوق کو سلب کرنا اور نئے طریقے سے صوبے کے وسائل معدنیات اور منرلز پر قبضہ کرنے کے مترادف ہے مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ صوبے کے وسائل پر کسی طور پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور سب سے زیادہ وسائل والے صوبے کی بجلی گیس منرلز اور معدنیات پر قبضہ کو صوبے کی تباہی کا منصوبہ قرار دے دیا عوامی نیشنل پارٹی کی ال پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور ضلعی صدر ارباب طاہر خان نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا تیرا نکاتی اعلامیہ میں پہلے نمبر پر کہا گیا ہے کہ ..اعلامیہ آل پارٹیز کانفرنس …1..خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بلز 2025 کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے کیونکہ یہ اٹھارویں ترمیم کے تحت حاصل شدہ صوبائی خود مختاری مقامی وسائل پر اختیار اور صوبائی اسمبلی کی بالادستی پر براہ راست حملہ ہے 2یہ بل صوبے کے معدنی وسائل پر وفاقی کنٹرول کی ایک کوشش ہے جو ائین کے منافی اور وفاق و صوبوں کے درمیان اعتماد کے رشتے کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے گا 3خیبر پختونخواہم کے وسائل پر اختیار صرف اور صرف صوبے کے عوام کا ہے کسی بھی وفاقی ادارے یا بیوروکریسی کو ان پر کنٹرول دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی نمبر چار ال پارٹیز کانفرنس صوبے کے معاملات اور معدنی وسائل پر ایس ائی ایف سی اور وفاقی منرلز ونگ کے کسی بھی اختیار کو یا اکثر مسترد کرتی ہے ال پارٹیز کانفرنس ایس ائی ایف سیSIFC کے ذریعے وفاقی حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ زراعت معدنیات ٹورزم ماحولیات اور ائی ٹی کے سیکٹر کو مکمل کنٹرول کرنے کو سازش سمجھتی ہے ہم مکمل طور پر ایس ائی ایف سی SIFC جیسے غیر ائینی اور غیر قانونی کونسل کے قیام کو مسترد کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *