ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنول شوذب کا علیمہ خان سے آمنا سامنا، دلچسپ مکالمہ

نور فاطمہ افضل نوائے وقت

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی عہدیدار کنول شوذب کا آمنا سامنا ہوگیا، اس دوران علیمہ خان اور کنول شوذب کے مابین مکالمہ بھی ہوا۔

کنول شوذب نے کہا کہ علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی۔

کنول شوذب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوں، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ میں تم سے ناراض نہیں ہوں، اب جاؤ۔

کنول شوذب نے کہا کہ میری حالیہ ویڈیو اور پرانی ویڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف (ن) لیگ اور دیگر لوگ بھی باتیں کرتے ہیں۔

بعد ازاں علیمہ خان کنول شوذب کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چلی گئیں اور مزید کسی بات کا جواب نہیں دیا۔

علیمہ خان کے خلاف کنول شوذب کی ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی تھی، کنول شوذب نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *