پنجاب حکومت بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے،کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت، ڈان ٹی وی

ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ساہیوال کے عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے پسپ پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کی تکمیل سے شہر کی اگلی 30 سال کی سیوریج اور پینے کے پانی کی ضروریات پوری ہوں گی۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پسپ پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ پلاننگ شفیق احمد ڈوگر،سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کے۔ انہوں نے پروگرام کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تادیر استفادہ کے لیے کام کی کوالٹی کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے شہر میں 3 پارکوں کی تکمیل اور شہر کی نئی سڑکوں کی تعمیر کو سراہا۔ انہوں نے تمام منصوبوں کو ستمبر 2025 تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ شہر کے شمالی حصے میں سیوریج لائن بچھانے کا کام 91 فیصد اور جنوبی حصے کا کام 96 فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ کالج روڈ اور فرید ٹاؤن روڈ کی تکمیل بھی جولائی کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *