نان کوالیفائی لیبارٹریز کی بھر مار،مریض اور لواحقین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت، ڈان ٹی وی

ساہیوال:ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے اورچیچہ وطنی سول ہسپتال کے مین گیٹ پر لیبارٹری مافیا کی بھر مار۔ نان کوالیفائی لیبارٹریز کی قانونی کوئی حثیت نہیں۔ انہوں نے سول ہسپتال کے گیٹ پر لوٹ گھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
چیچہ وطنی سول ہسپتال کے مریضوں اور لواحقین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ۔
سول ہسپتال ایک گورنمنٹ کا وہ ادارہ ہے جو مریضوں کو مفت سہولت فراہم کر رہا ہے لیکن ہسپتال کے اندر ٹیسٹ کی سہولت مہیاء نہ ہونے پر غریب لوگ شدید پریشان ہیں۔
سول سوسائٹی کے نمائندگان کا ان تمام لیبارٹریز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔چیچہ وطنی سول ہسپتال کے گیٹ، ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے سامنے اور قریب لیبارٹری کو فوری سیل کیا جائے
ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال چیچہ وطنی سول ہسپتال کے ساتھ غیر قانونی لیبارٹریز کو فوری بند اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر مطالبہ ہے ہسپتالوں کے گیٹ کے قریب اور سامنےسے غیر قانونی لیبارٹریز کو فوری طور پر ہٹایا جائے
پنجاب حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا 1 کلو میٹر سرکاری ہسپتال سے دور لیبارٹریز بنانے کی اجازت ہے۔ جس سے قانون کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *