باجوڑ: بم دھماکے سے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت 5 افراد ہلاک، 16 زخمی

نمائندہ نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ

باجوڑ:اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، شہدا میں تحصیلدار ناواگئی اور 2 پولیس اہلکار بھی شامل

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک دھماکےکے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل اور تحصیلدار عبدالوکیل خان ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد کے ناواگئی پھاٹک روڈ پر ہوا، زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *