ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ ملک داؤد خاں پی ایس پی بن گئے،محبوب رشید اور راشد ہدایت نے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کیڈر کے رینک لگائے

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

اوکاڑہ : ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت کے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ ملک داؤد خاں کو پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کیڈر کے رینک لگائے۔ ملک داؤد نے ساہیوال میں اپنی تعیناتی کے دوران عوام کو انصاف فراہم کیا اور مظلوم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے والے افسر تھے۔اس موقع پر آر پی او محبوب رشید نے ایس پی ملک داؤد خاں کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور فرض شناسی کو سراہا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایس پی ملک داؤد خان اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور محکمہ پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *