بشریٰ بی بی کی سابق ترجمان مشعال یوسفزئی کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی منظور

بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

پشاور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سابق ترجمان مشعال یوسفزئی کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
گزشتہ روز مشعال یوسفزئی تجویز اور تائید کنندگان نے ضمانت دینے سے انکار کیا تھا تاہم اس کے بعد آج صبح وہی دونوں تجویز و تائید کنندگان کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے اور قانونی عمل کا حصہ رہتے ہوئے مشعال یوسفزئی کی ضمانت لی۔
کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ چار سے پانچ ماہ سے بشریٰ بی بی یا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں میں نے جیل میں ملاقات کیلئے ہر قانونی فورم پر رجوع کیا مگر ناکامی کا سامنا رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *