سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
گوادر:7 سالہ بچے نے انسانی حقوق کے زیرحراست کارکن گلزار دوست کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی، بچے کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی، انسانی حقوق کمیشن کا اظہار مذمت
صوبہ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرنے پر 7 سالہ بچے کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ،
مکران میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے درج کیے گئے اس مقدمے میں 7 سالہ بچے پر الزام ہے کہ اس نے انسانی حقوق کے کارکن گلزار دوست کی تقریر کی ویڈیو تربت میں شیئر کی۔
بچے کو جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا گیا، حکام کے مطابق گلزار دوست کی یہ متنازع تقریر اس کم عمر نے ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی، جو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت جرم ہے کیونکہ صوبائی حکومت نے مذکورہ مقرر کو چوتھے شیڈول میں شامل کر رکھا ہے۔
گلزار دوست گزشتہ دو ہفتوں سے حراست میں ہیں۔