مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایمان کی حرارت والوں نے :پاکستان میں ’کارخانوں سے زیادہ مساجد‘، انسانیت پھر بھی نہیں ملے گی رپورٹ

پاکستان کی پہلی معاشی مردم شماری کے مطابق ملک میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ جبکہ فیکٹریوں کی تعداد صرف 23 ہزار ہے

نور فاطمہ افضل نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان کی معاشی مردم شماری کی یہ رپورٹ جاری ۔ وزارت منصوبہ بندی کی یہ رپورٹ آبادی اور زراعت کی مردم شماری رپورٹ کے بعد شائع کی گئی ہے، تاکہ وہ کمی پوری کی جا سکے جو 1947 سے ملک میں معلومات پر مبنی معاشی منصوبہ بندی میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 6 لاکھ مساجد اور 36 ہزار سے زائد مدارس ہیں، جن میں زیادہ تر پنجاب میں واقع ہیں۔ اس کے مقابلے میں صرف 23 ہزار فیکٹریاں اور 6 لاکھ 43 ہزار چھوٹی پیداواری یونٹس ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کل 4 کروڑ مستقل یونٹس میں سے تقریباً 72 لاکھ ایسے ادارے ہیں جہاں 2023 تک 2 کروڑ 54 لاکھ افراد کام کر رہے تھے۔ اور سروسز سیکٹر کل افرادی قوت کے 45 فیصد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ اس طرح یہ تاثر غلط ثابت ہوا ہے کہ صنعت ہی ملک کا سب سے بڑا روزگار پیدا کرنے والا شعبہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اور کراچی ڈویژن میں معاشی اداروں اور ورک فورس کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *