مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خیمہ بستی کو زبردستی خالی کروانے کی کوشش کی گئی، قیصر شریف
سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور: پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ نے الخدمت کی خیمہ بستی پر دھاوہ بول دیا۔
کنوینئر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف کے مطابق چوہنگ میں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے قائم خیمہ بستی پر پنجاب پولیس اور شہری انتظامیہ نے دھاوا بول دیا اور مشیر وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں خیمہ بستی کو زبردستی خالی کروانے کی کوشش کی۔
قیصر شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ریلیف کی بجائے متاثرین سیلاب کو تکلیف دینا قابل مذمت ہے ، متاثرین سیلاب کے زخموں پر مرہم کی بجائے نمک پاشی نہ کی جائے ، مشیر وزیر اعلیٰ کی طرف متاثرین سیلاب کے خیمے خالی کروانا انتہائی قابل شرم ہے۔