سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
راولپنڈی:جمعے کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خانم پر انڈے پھینکنے کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا جب وہ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کر رہی تھیں جہاں اس سے قبل توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی تھی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، جہاں انہیں کسی نے انڈا پھینک کر مارا۔پولیس نے علیمہ خان کو انڈا مارنے کے شبہے میں 2 خواتین کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈا مارنے والی خواتین بھاگ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لےلیا۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں فکر نہیں ہم پر کوئی حملہ کرے ہمیں پتہ ہے یہ ہوگا۔