یہ اعلان امکان ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام پر سامنے آئے
سٹاف رپورٹرنوائے وقت ،ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن: برطانیہ رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر سکتا ہے۔ یہ اعلان امکان ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام پر سامنے آئے۔
ادھر امریکی صدر کے سرکاری دورے کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء کا مطالبہ تھا کہ امریکا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ بند کرے اور غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔