ملوث افسروں نےاپنے اپ کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے،سیاسی ڈیروں سے پشت پناہی طلب
رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت، ڈان ٹی وی
ساہیوال: ٹیچنگ ہسپتال میں ارب روپے کی مبینہ میگا کرپشن کا معاملہ وزیر اعلی مانیٹر نگ کمیٹی کی قائم کمیٹی نے چار آفیسروں کو تمام ریکارڈ سمیت جمعرات کو 12 بجے ہسپتال میں طلب کر لیا ہے۔اس مبینہ کرپشن میں ملوث افسروں نےاپنے اپ کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے اور سیاسی ڈیروں سے پشت پناہی کی تلاش شروع کر دی۔
کمیٹی ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے منصوبہ 2014 میں ارب روپے کی لاگت سے شروع ہوامگر نو سال گزرنے کے بعد وزیراعلی مریم نواز کوایم پی اے ملک قاسم ندیم نے ہسپتال میں میگا کرپشن سے اگاہ کیا کہ
لانڈری اور سرجری آلات کے سٹیم یونٹ ادھورے پڑے ھے اورلانڈری وغیرہ کے جنریٹر اور دیگر سامان ہسپتال سے غائب ہے انکواریوں کے شروع ہوتے ہی کروڑوں روپے کے جنریٹر راتو رات ہسپتال میں پہنچا دیے گئے اس سلسلہ میں وزیراعلی کے خصوصی سیل نے مختلف کمیٹیاں بنا کر اس کی انکوائری کروائی گئی اور اج مورخہ 18 ستمبر کو سیکرٹری اور sic شپیشل سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری ساہیوال ہسپتال میں میگا کرپشن پرانکوائری کریں گےاور اہم انکشافات کی توقع ہے یاد رہے گزشتہ دو روز قبل ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کو تمام ریکارڈ اکٹھا کر کےلاہور پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔