نائب وزیراعظم عمارت کے اندرتھے،برطانوی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے احاطے میں داخل ہو کر ایک پاکستانی کو ہتھکڑیاں لگائیں
اسحاق ڈار ،پاکستانی ہائی کمشنراور 2 صحافیوں سے سخت ناراض، نائب وزیراعظم ،وفاقی وزیر عطا تارڑکی پریس کانفرنس منسوخ
برطانیہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پولیس کسی سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہوئی اور کسی کو گرفتار کیا
جولین اسانج ایکواڈور کے سفارت خانے کے اندر7 سال رہے، برطانیہ کی پولیس امریکا، سویڈن اور دیگر ممالک کے دباؤ کے باوجود اندر نہیں گئی
سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن:برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بارایسا ہوا کہ کسی ملک کی پولیس کسی ملک کے سفارت خانے میں داخل ہوئی ہو۔ ایسا ہوا ہے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں۔ پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر فیصل نے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کر دیا،اسحاق ڈارکی پریس کانفرنس کینسل کرنا پڑی۔
پاکستانی صحافیوں کے 2 گروپوں کی آپس کی لڑائی میں پاکستان کی عزت نیلام ہوگئی۔
برطانیہ کی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے احاطے میں گھس کرپاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا۔
پاکستانی ہائی کمشنرکی اجازت کے بغیر پولیس ہائی کمیشن میں داخل نہیں ہو سکتی تھی۔ پولیس کو کس نے بلایا تھا۔ پولیس پاکستانی ہائی کمیشن کے احاطے میں داخل ہوئی، احاطے کے اندر سے ایک شخص کو ہتھکڑیاں لگائیں جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار عمارت کے اندر تھے۔
برطانیہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پولیس سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہوئی اور کسی کو گرفتار کیا۔
جولین اسانج ایکواڈور کے سفارت خانے کے اندر رہے اور تقریباً 7 سال وہاں رہے، برطانیہ کی پولیس امریکا، سویڈن اور دیگر ممالک کے دباؤ کے باوجود اندر نہیں گئی۔
یوکے پولیس کا یہ اقدام پوری پاکستانی قوم کے لیے شرمندگی کا باعث ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسحاق ڈار ،پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر فیصل ،اور صحافیوں سے سخت ناراض تھے۔
وفاقی وزیر عطا تارڑکی بھی اس واقعے کی وجہ سے پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔