رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: صرف 4 ماہ میں ممکن ہوا خواب — ڈاکٹر ید اللہ علی کی کاوشوں سے ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فعال۔
ساہیوال کا وہ منصوبہ جو ساڑھے تین سال تک تاخیر کا شکار رہا، صرف چار ماہ میں مکمل ہوگیا۔ ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران وحید نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ جس کی تکمیل اور فوری فعال ہونے کا سہرا جاتا ہے ڈاکٹر ید اللہ علی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے سرجاتا ہے۔
تاخیر سے تکمیل تک
انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام برسوں سے زیرِ التوا تھا۔ مختلف انتظامی اور تکنیکی رکاوٹوں کے باعث یہ منصوبہ ساڑھے تین سال تک مکمل نہ ہوسکا۔ تاہم، ڈاکٹر ید اللہ علی نے اس منصوبے کو ذاتی دلچسپی، شبانہ روز محنت اور بہتر حکمتِ عملی کے ساتھ ترجیح بنیادوں پر آگے بڑھایا۔
صرف چار ماہ میں فعال کر دیا
ڈاکٹر ید اللہ علی نے سرکاری اداروں کے ساتھ قریبی روابط اور انتظامی نگرانی کے ذریعے تمام رکاوٹیں دور کیں۔ نتیجتاً وہ منصوبہ، جو برسوں تاخیر کا شکار رہا، صرف چار ماہ میں پایۂ تکمیل تک پہنچا اور اب ساہیوال کے عوام کے لئے جدید ترین کارڈیالوجی کی سہولتیں دستیاب ہیں۔
ساہیوال اور گردونواح کے عوام ڈاکٹر ید اللہ علی کی اس کاوش کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف صحت کے شعبے میں انقلاب ہے۔