ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14ہو گئی۔ تاہم سرکاری حکام کی تین پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق
سٹاف رپورٹرز، نمایندگان نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
مظفرآباد، میرپور،چکسواری:پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر عام ہڑتال کےچوتھےدن پرتشدد واقعات پھوٹ پڑے، جن میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر بارہ ہو گئی ہے۔ حکومت نے مظاہرین کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
پرتشدد مظاہرں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14ہو گئی ہے۔ تاہم سرکاری حکام نے تین پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے بتایا کہ جھڑپوں میں 172 پولیس اہلکار اور 50 شہری زخمی بھی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ہڑتال کے باعث کاروباری اور دیگر سرگرمیاں معطل رہیں اور مواصلاتی نظام بھی بند رہا، جبکہ دھیر کوٹ اور دیگر علاقوں میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔