ساہیوال: نجی کلینک ہاجراں ہسپتال نے آشیانہ اجاڑ دیا، ڈاکٹر نے موت چھپانے کے لیے ڈیڈ باڈی سول ہسپتال ریفر کر دی، اہلِ علاقہ سراپا احتجاج

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک اور آشیانہ اجڑ گیا۔عورت کے انتقال کے بعد لواحقین کو کہا کہ اس کو سرکاری ہسپتال لے جاؤ۔ سرکاری ڈاکٹروں نے کہا یہ تو کافی دیر کی مر چکی ہے ۔میری بیوی کو مار کر میرے بچوں کو یتیم کر دیا۔ گرلز کالج
روڈ عقب تھانہ فتح شیر پر نجی کلینک میں افسوسناک واقعہ۔ سرکاری ملازم اظہر شاہ اپنی اہلیہ کو ڈلیوری کیس کے لیے ہاجراں ہسپتال لایا۔ ہسپتال کی اونر ڈاکٹر اسماء نے سرجن کی غیر موجودگی میں خود آپریشن کر دیا۔ دورانِ آپریشن شدید خون بہ جانے سے مریضہ کی حالت تشویشناک ہو گئی۔
بروقت طبی امداد نہ ملنے پر مریضہ دم توڑ گئی۔ مبینہ طور پر ڈاکٹر نے موت چھپانے کے لیے ڈیڈ باڈی سول ہسپتال ریفر کر دی۔
ساہیوال سول ہسپتال میں ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی مریضہ کو مردہ قرار دیا۔ اہلِ علاقہ اور لواحقین ڈاکٹر کی نااہلی کے خلاف سراپا احتجاج ۔احتجاجی شہریوں کا کہنا ہے نجی ہسپتال انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔لواحقین کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کمشنر ساہیوال اور سی او ہیلتھ سے ڈاکٹر کی نا اہلی کے خلاف بھرپور کاروائی اور فوری انصاف کی پرزور اپیل کی اور فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *