امت مسلمہ کی واحد امید عمران خان کو 73 ویں سالگرہ پرجی ایم خان کی مبارکباد

پریس ریلیز

لندن: سابق صدر پی ٹی آئی بیلجیم ، مرکزی رہنما پی ٹی آئی برطانیہ جی ایم خان نے امت مسلمہ کی واحد امید عمران خان کو 73 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے
جی ایم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان دنیا کے معروضی حالات میں عالم اسلام کی واحد امید ہیں ۔ دنیا جانتی ہے کہ عمران خان جرات مند لیڈر مسلمانوں کا حقیقی ترجمان اور خیر خواہ ہے ، ان کی یونائیٹڈ نیشن میں تقریر سے ہی دنیا خائف ہو گئی تھی۔ اس لئے عالمی سازشوں کے تحت انھیں جھوٹے مقدموں کی بنیاد پر پابند سلاسل کیا ہوا ہے تاکہ اسرائیل معاہدوں جیسے مذموم مقاصد حاصل کیے جاسکیں ۔ جی ایم خان نے کپتان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی عمران خان کو تا دیر سلامت رکھے تاکہ مسلمانوں کی امیدیں اور توقعات برقرار رہ سکیں ان شااللہ !!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *