نوائے وقت، ڈان ٹی وی رپورٹ ، تصاویر:راجہ طارق محمود خان
لندن: پاکستان کے ہائی کمیشن نے کرسمس کی تقریبات کا اہتمام کر دیا۔
جس میں مسیحی اور مسلم رہنماؤں کے ساتھ ساتھ برطانوی پاکستانی مسیحی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔
مختلف گرجا گھروں کے کوائرز نے کرسمس کیرولز پیش کیے، جنہوں نے تقریب کی خوشی اور جشن کو مزید بڑھا دیا۔
یسوع مسیح کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے اس بات پر زور دیا کہ محبت اور ہمدردی کا اُن کا پیغام آفاقی اہمیت رکھتا ہے۔
مسیحی برادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ مسیحی ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر طبی عملہ، جنہوں نے ہمدردی اور دیانت داری کے ساتھ — خصوصاً قومی چیلنجز کے وقت — خدمات سرانجام دیں، انہوں نے پاکستان کے سماجی ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے۔
پاکستانی کرسچن سیاسی و سماجی شخصیت سر جیمز شیرا کو ان کی خدمات کیلئے خراج تحسین پیش کیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل کے علاوہ نائیلہ اسرار،رانا یعقوب خان، استہیر داس،ڈاکٹر نوشابہ خلیجی،مس سکینہ، سیمیول نوول نے بھی خطاب کیا۔
دیگر شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی ہائی کمشنر حسیب بن عزیز، پریس منسٹر علی نواز ملک، پریس اتاشی عرفان اشرف قاضی، ریو شہباز جاوید،سابقہ میئر چوہدری لیاقت علی، کاشف محمود، فیروز احمد نے حصوصی شرکت فرمائی۔
تقریب کے اختتام پر کھانا پیش کیا گیا جبکہ بچوں کیلئے کڈی بیگز دیئے گئے جبکہ دعائیہ تقریب میں رانا ایوب خان نے پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔