رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساھیوال: دین اسلام کسی جگہ یا عمارت کا پابند نہیں ۔ فقیر جہاں بیٹھ جائے وہیں پر دین کا مرکز بن جاتا ہے ۔ الحمد للہ تعالیٰ جامعہ محمدیہ سیفیہ فیصل آباد بائی پاس ساھیوال بھی علم و عرفان کا مرکز بن چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان ضلع ساہیوال کے صدر مفتی امام بخش ندیم محمدی سیفی نے جامعہ محمدیہ سیفیہ کے سنگ بنیاد کے موقع افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع ادارۃ المصطفیٰ کے راہنما علامہ ہاشم علی مصطفائی آور پاکستان سنی تحریک کے راہنما محمد اعجاز قادری نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں اکابرین اہلسنت نے جامعہ محمدیہ سیفیہ کی مسجد انوار محمدیہ کا مفتی امام بخش ندیم محمدی سیفی پریس کلب ساہیوال کے فنانس سیکرٹری چوہدری نجیب احمد ،ملک آصف نواز، رانا وحید ،جاوید خان، حارث گیلانی اور علی رضا نے سنگ بنیاد رکھا۔