پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی مستعفی، سچ بولنے پرکپتان عماد شکیل بٹ پر دو سالہ پابندی

سپورٹس رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر میر طارق حسین مسوری بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ سچ بولنے پر قومی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر دو سالہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بگٹی نے جمعرات کو اپنی پریس کانفرنس میں استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے آسٹریلیا کے دورے میں بدانتظامی کا ذمہ دار پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو قرار دیا اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *