لائیو: جنگ 12 ویں روز میں داخل: آبنائے ہرمز میں جہاز میں آگ، اسرائیلی ایئرپورٹ پر میزائلوں کی بارش

نوائے وقت نیوز، ڈان ٹی وی رپورٹس

تہران:ایران اور امریکہ و اسرائیل میں جنگ بدھ کو 12 ویں روز میں داخل ہوگئی۔
اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے جاری ہیں۔ منگل کو حملوں کی 37 ویں لہر تھی۔ خلیجی ممالک میں بھی ایرانی میزائل گرے۔ ابو ظہبی کے انڈسٹریل کمپلیکس پر ایک بڑا حملہ کیا گیا۔ سعودی عرب نے ایران کی طرف سے آنے والے میزائل مار گرائے۔
ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں زیرسمندر بارودی سرنگیں بچھانے سے باز رہے۔ امریکہ نے بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیاں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر شدید بمباری کی جا رہی ہے۔
ٹرمپ اور اسرائیلی وزارت خارجہ نے جنگ ختم کرنے کیلئے بات چیت کا بھی اشارہ دیا۔ اطلاعات کے مطابق چین اور روس نے ایران سے رابطے کیے ہیں۔ تاہم ایرانی وزارت خارجہ نے ضمانتیں مانگی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *