ڈان ٹی وی کاانوکھا اعزاز: ڈان ٹی وی کی پوری ٹیم بیوروچیف رانا وحید، کرائم رپورٹرسید علمدار حسین زیدی ، رانا شاہد اورمحمد سعید سگلہ صدر بار ایسوسی ایشن مہمانان خصوصی
رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت/ ڈان ٹی وی
ساہیوال:پنجاب کالج ساہیوال کی طرف سے فرسٹ ایئر میں آنے والے طلبہ اور طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پرنسپل پنجاب کالج محمد توصیف نے کی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر بار ایسوسی ایشن ساہیوال محمد سعید سگلہ ، بیوروچیف ڈان ٹی وی یو کے رانا وحید، کرائم رپورٹر ڈان ٹی وی یو کے سید علمدار حسین زیدی اور رانا شاہد تھے۔ تقریب کے آغاز پر مہمانوں کو خوش امدید کہا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سعید رانا وحید اور محمد توصیف نے بچوں پر زور دیا کہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں اور اپنی تعلیم توجہ دیں تاکہ اپ اعلی مقام حاصل کر سکیں۔ اساتذہ کے ساتھ ساتھ اپنے والدین اور بڑوں کا ادب کریں تاکہ آپ عملی زندگی میں کامیابی حاصل کر سکیں ۔ کالج میں آنے والے بچوں کو بھرپور ویلکم کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو تحائف اور پھول پیش کیے گئے۔ اس موقع پر شرکا کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔